Headlines

لوک سبھا انتخابات: کانگریس کی تیسری فہرست جاری، 7 ریاستوں کے 57 امیدواروں کے نام کا اعلان

لوک سبھا انتخابات: کانگریس کی تیسری فہرست جاری، 7 ریاستوں کے 57 امیدواروں کے نام کا اعلان

 کانگریس نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے امیدواروں کی اپنی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 7 ریاستوں کے 57 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی دہلی : کانگریس نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے امیدواروں کی اپنی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 7 ریاستوں کے 57 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں گجرات، راجستھان، کرناٹک، مہاراشٹرا، تلنگانہ، پڈوچیری اور مغربی بنگال کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں منعقدہ ‘مرکزی انتخابی کمیٹی’ کی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 57 لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس امیدواروں کے ناموں کی تیسری فہرست جاری کی گئی۔

ان 57 سیٹوں میں اروناچل پردیش کی 2، گجرات کی 11، کرناٹک کی 17، مہاراشٹر کی 7، راجستھان کی 6، تلنگانہ کی 5، بنگال کی 8 اور پڈوچیری کی 1 سیٹیں شامل ہیں۔ پارٹی نے اروناچل پردیش ویسٹ سیٹ سے نبام توکی اور اروناچل پردیش ایسٹ سیٹ سے بوسیرام سیرام کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ وہیں چندن جی ٹھاکر کو گجرات کی پٹن سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ تشار چودھری کو ریاست کے سابر کانٹھا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔