Headlines

مدھیہ پردیش میں کانگریس کولگاسکتاہے بڑاجھٹکا، اپنے بیٹے کےساتھ کمل ناتھ بی جے پی میں ہوسکتےہیں شامل

ایسے وقت میں جب دہلی میں بی جے پی کا دو روزہ قومی کنونشن جاری ہے، کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے سیاسی بازار گرم ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی سیاست میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا یاترا کے یہاں پہنچنے سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ ایسی اطلاعات ہے کہ وہ اپنے بیٹے ورکن پارلیمنٹ نکول ناتھ کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کمل ناتھ نے 17 فروری کو اپنے پہلے سے طے شدہ تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ آج بھوپال آ سکتے ہیں اور یہاں سے دہلی روانہ ہو سکتے ہیں۔ دہلی میں ہی وہ اپنے بیٹے رکن پارلیمنٹ نکول ناتھ کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہیں ایم پی نکول ناتھ نے اپنے ‘X’ پروفائل سے کانگریس پارٹی کا نام ہٹا دیا ہے

ایسے وقت میں جب دہلی میں بی جے پی کا دو روزہ قومی کنونشن جاری ہے، کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے سیاسی بازار گرم ہے۔ مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے خود ان قیاس آرائیوں پر مصالحہ ڈالنے کا کام کیا ہے۔ جب شرما سے پوچھا گیا کہ کیا کمل ناتھ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت پر یقین رکھنے والوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم کمل ناتھ کے قریبی دوست سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ اب بھی مانتے ہیں کہ کمل ناتھ سونیا گاندھی اور اندرا گاندھی کے خاندانوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔