Headlines

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات : کانگریس نے جاری کیا اپنا وچن پتر، کئے یہ بڑے بڑے وعدے

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے آج اپنا وچن پتر جاری کردیا ہے۔ وچن پتر میں کانگریس نے جہاں صوبہ کی عوام سے بارہ سو نوے وچن کئے ہیں تو وہیں ایک سو ایک اسکیموں کے نفاذ کی گارنٹی بھی جاری کی ہے۔

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات : کانگریس نے جاری کیا اپنا وچن پتر، کئے یہ بڑے بڑے وعدے

ھوپال : مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے آج اپنا وچن پتر جاری کردیا ہے۔ وچن پتر میں کانگریس نے جہاں صوبہ کی عوام سے بارہ سو نوے وچن کئے ہیں تو وہیں ایک سو ایک اسکیموں کے نفاذ کی گارنٹی بھی جاری کی ہے۔ بھوپال رویندر بھون میں منعقدہ وچن تقریب میں کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کے علاوہ ایم پی کانگریس کی اعلی قیادت موجود رہی۔ اقلیتوں کی نمائندگی کے لئے اسٹیج پر عارف مسعود کو جگہ دی گئی تھی۔ کانگریس کے ذریعہ جاری کردہ وچن پتر کو جہاں سبھی طبقات کا خیال رکھنے والا بتایا جارہا ہے تو وہیں بی جے پی نے وچن پتر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ذریعہ جاری کئے گئے وچن پتر میں کسانوں کی قرض معافی،خواتین کو ہر ماہ پندرہ سو روپیہ سمان ندھی کی ادائیگی،اندرا جیوتی گرہ اسکیم کے تحت سو یونٹ بجلی مفت،پرانی  پینشن اسکیم کو نافذ کرنے،کسانوں کو سینچائی کے لئے پانچ ہارس پاور تک بجلی مفت،کسانوں پر دائر فرضی مقدمات کی واپسی،ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا عہد،سرکاری ملازمت میں ستائیس فیصد اوبی سی ریزرویشن ،مدھیہ پردیش میں مفت اسکول تعلیم کا نفاذ جیسے اہم نکات وچن پتر کا حصہ ہیں۔

وچن پتر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ وچن پتر کے لئے ہمیں پورے صوبہ سے نوہزار سے زیادہ مشورہ موصول ہوئے تھے۔اور سبھی مشورہ اہمیت کے حامل تھے لیکن ان میں ترجیحات کی بنیاد پر مشوروں کو وچن پتر میں جگہ دی گئی ہے۔کانگریس آئے گی خوشحالی لائے گی۔ مدھیہ پردیش جنتا کا وشواس ہے۔کانگریس پارٹی جو وچن دیتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔وچن پتر کے لئے سبھی سماج کے ساتھ سماجی تنظیموں نے بھی اپنے مشورے دیئےتھے۔اس وچن پتر کو تیار کرنے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔ہمارے وچن پتر میں عام انسانوں سے جڑےانسٹھ مدعوں کو شامل کیاگیا ہے۔وچن پتر میں دو سو پچیس خاص نکات ہیں۔آج ہم دوہزار تیئس مدھیہ پردیش ودھان سبھا کے لئے اپنا وچن پتر جاری کر رہے ہیں۔سماجی انصاف،ملازمین،ہر طبقے کے لئے،کسانوں کے لئے وچن پتر میں خصوصی پہلوؤں کو شامل کیاگیا ہے۔کانگریس نے وچن دیا تھا کہ کسانوں کا قرضہ معاف کرینگے اور کر کے دکھایا۔اس وچن پتر میں بھی جو نکات شامل ہیں کانگریس کی حکومت بنتے ہی اس پر ترجیحات کی بنیاد پر عمل ہوگا۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کانگریس کے وچن پتر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کاوچن پتر نہیں بلکہ جھوٹ پتر ہے۔پانچ سال پہلے بھی انہوں نے نو سو سے زیادہ وچن جنتا کو دیئے تھے لیکن ان میں سے نو بھی پورے نہیں کئے۔آج تک لوگ ترس رہے ہیں نوجوان کی چار ہزار بے روزگاری بھتہ کب ملے گا،سمرتھن مول پر بونس کب ملے گا،کسانوں کا قرضہ کب معاف ہوگا۔ایسے ایک نہیں نہ جانے کتنے نکات پر جس پر کانگریس نے عوام کو چھلنے کاکام کیا ہےاور آج پھر کانگریس نے مہا جھوٹ پتر پیش کیا ہے۔جھوٹ پتر پر اب عوام نہیں بھروسہ کرنے والے۔عوام جانتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ہم تو جو نہیں کہتے وہ بھی کرتے ہیں۔جیسے لاڈلی بہنا یوجنا ہماری فہرست میں نہیں تھی لیکن ہم نافذ کی ۔کانگریس کی سچائی عوام جانتےہیں  بھرم میں نہیں آنے والے۔