Headlines

سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کوبھارت رتن دینےکااعلان، وزیراعظم مودی نےدی جانکاری

سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کوبھارت رتن دینےکااعلان، وزیراعظم مودی نےدی جانکاری

سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کوبھارت رتن دینےکااعلان، وزیراعظم مودی نےدی جانکاری

مودی حکومت نے لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایل کے اڈوانی ہمارے وقت کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں ان کا اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر یہ جانکاری دی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق نائب وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کو ہندوستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ مودی حکومت نے لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایل کے اڈوانی ہمارے وقت کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں ان کا اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر یہ جانکاری دی ہے۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، ‘مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ شری لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ میں نے ان سے بھی بات کی اور انہیں اس اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ ہمارے دور کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک، ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ ان کی خدمات نچلی سطح پر کام کرنے سے شروع ہو کر ہمارے نائب وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے تک رہی ۔ انہوں نے ہمارے وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ ان کی پارلیمانی خدمات ہمیشہ مثالی اوربصیرت سے بھرپور رہی ہے۔