Headlines

ی جے پی کی لوک سبھا الیکشن کیلئے دوسری فہرست جاری، کرنال سے کھٹر لڑیں گے الیکشن

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ ہریانہ کے سابق وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو بھی 72 امیدواروں کی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔

نئی دہلی : آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ ہریانہ کے سابق وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو بھی 72 امیدواروں کی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ کھٹر کرنال لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر پیوش گوئل  کا نام بھی اس فہرست میں ہے۔ گڑھوال سے انیل بلونی میدان میں ہوں گے۔ انوراگ ٹھاکر کو ہمیر پور سے موقع دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی دوسری فہرست میں اشوک تنور کو سرسا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گروگرام سے راؤ اندرجیت سنگھ، فرید آباد سے کرشن پال گجر اور امبالہ سے سابق ایم پی رتن لال کٹاریا کی بیوی بنتو کٹاریا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا کی قیادت میں پیر کی رات بی جے پی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور ہریانہ کے امیدواروں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔