Headlines

من کی بات پروگروم : وزیراعظم مودی نے کہا : ہندوستان نت نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار 26 جنوری کی پریڈ بہت ہی شاندار تھی، لیکن سب سے زیادہ بات پریڈ میں خواتین کو بااختیار بنانے کو لے کر ہوئی، جب سنٹرل سیکورٹی فورسز اور دہلی پولیس کی خواتین دستوں نے کرتو پاتھ پر مارچ کرنا شروع کیا تو سب کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ مودی نے کہا کہ اس بار پریڈ میں مارچ کرنے والے 20 دستوں میں سے 11 دستے صرف خواتین کے تھے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ جو جھانکیاں نکلیں، اس میں بھی تمام فنکار خواتین تھیں۔ جو ثقافتی پروگرام ہوئے، اس میں بھی تقریباً ڈیڑھ ہزار بیٹیوں نے حصہ لیا تھا۔ ڈی آر ڈی او کی جھانکی نے بھی سب کا دھیان کھینچا۔ اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح خواتین کی طاقت پانی، زمین، آسمان، سائبر اور خلا ، ہر میدان میں ملک کی حفاظت کر رہی ہے ۔ 21ویں صدی کا ہندوستان خواتین کی قیادت کی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

من کی بات پروگروم : وزیراعظم مودی نے کہا : ہندوستان نت نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پروگرام من کی بات کے 109ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سال ہمارا آئین بھی 75 سال مکمل کر رہا ہے اور سپریم کورٹ کے بھی 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہماری جمہوریت کے یہ تہوار ہندوستان کو جمہوریت کی ماں کے طور پر مزید مضبوط کرتے ہیں۔

ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پروگرام من کی بات کے 109ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سال ہمارا آئین بھی 75 سال مکمل کر رہا ہے اور سپریم کورٹ کے بھی 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہماری جمہوریت کے یہ تہوار ہندوستان کو جمہوریت کی ماں کے طور پر مزید مضبوط کرتے ہیں۔ یہ 2024 کا پہلا ’من کی بات‘ پروگرام ہے۔ امرت کال میں ایک نیا جوش، ایک نئی لہر ہے۔ دو دنوں پہلے ہم سبھی ہم وطنوںے 75 واں یوم جمہوریہ بڑی شان و شوکت سے منایا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار 26 جنوری کی پریڈ بہت ہی شاندار تھی، لیکن سب سے زیادہ بات پریڈ میں خواتین کو بااختیار بنانے کو لے کر ہوئی، جب سنٹرل سیکورٹی فورسز اور دہلی پولیس کی خواتین دستوں نے کرتو پاتھ پر مارچکرنا شروع کیا تو سب کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ مودی نے کہا کہ اس بار پریڈ میں مارچ کرنے والے 20 دستوں میں سے 11 دستے صرف خواتین کے تھے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ جو جھانکیاں نکلیں، اس میں بھی تمام فنکار خواتین تھیں۔ جو ثقافتی پروگرام ہوئے، اس میں بھی تقریباً ڈیڑھ ہزار بیٹیوں نے حصہ لیا تھا۔ ڈی آر ڈی او کی جھانکی نے بھی سب کا دھیان کھینچا۔ اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح خواتین کی طاقت پانی، زمین، آسمان، سائبر اور خلا ، ہر میدان میں ملک کی حفاظت کر رہی ہے ۔ 21ویں صدی کا ہندوستان خواتین کی قیادت کی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔