Headlines

کشمیر: انڈیاالائنس میں انتشار، این سی کے بعد پی ڈی پی نے اپنے3امیدواروں کاکیااعلان، محبوبہ مفتی بھی لڑیں گی انتخابات

اتوار کو پی ڈی پی نے اعلان کیا کہ پارٹی سربراہ وسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔اس کے ساتھ ہی پی ڈی پی نے سری نگر سیٹ سے وحید الرحمان پارا اور بارہمولہ سیٹ سے فیاض احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔

اننت ناگ۔راجوری سیٹ کو جموں و کشمیر کے پانچ لوک سبھا حلقوں میں سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس سیٹ پر مقابلہ اور بھی دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔ اتوار کو پی ڈی پی نے اعلان کیا کہ پارٹی سربراہ وسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔اس کے ساتھ ہی پی ڈی پی نے سری نگر سیٹ سے وحید الرحمان پارا اور بارہمولہ سیٹ سے فیاض احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔

یہ اعلان اتوار کو سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں سرتاج مدنی نے کیا۔ اس کے بعد محبوبہ مفتی نے میڈیا سے خطاب کیا۔ محبوبہ نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی پچھلے کچھ سالوں میں سلسلہ وار حملوں کا شکار رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے انڈیا الائنس کا حصہ بنیں گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے ان سے مشورہ کئے بغیر تینوں سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے۔ عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کے تئیں منفی تبصرے کیے، جس سے ان کی پارٹی کے کارکنوں کو کافی تکلیف ہوئی ہے۔ تینوں سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا NC کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی PDP نے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔