Headlines

بلیٹ ٹرین کو لے کر بڑی خبر! رائزنگ بھارت کے اسٹیج سے اشونی ویشنو نے بتائی لانچنگ تاریخ

ریلوے کے وزیر نے ‘رائزنگ بھارت’ پروگرام میں کہا کہ 2 سال بعد ملک میں بلٹ ٹرین ایک حقیقت بن جائے گی۔ ہماری تیاریاں کافی تیزی سے جاری ہیں اور بلٹ ٹرین سال 2026 میں شروع کی جائے گی۔

ئی دہلی : ملک کا سب سے بڑا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کھلے اسٹیج سے اس کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انہوں نے سی این این نیوز 18 کے پروگرام ‘رائزنگ بھارت’ میں بلٹ ٹرین کی لانچنگ کی تاریخ کا انکشاف کردیا ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ ملک میں پہلی بلٹ ٹرین کی سروس کب شروع ہوگی۔ ریلوے کے وزیر نے ‘رائزنگ بھارت’ پروگرام میں کہا کہ 2 سال بعد ملک میں بلٹ ٹرین ایک حقیقت بن جائے گی۔ ہماری تیاریاں کافی تیزی سے جاری ہیں اور بلٹ ٹرین سال 2026 میں شروع کی جائے گی

ہندوستانی ریلوے میں آنے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مودی حکومت کا سب سے بڑا مقصد مسافروں کی حفاظت ہے۔ پہلا مقصد محفوظ سفر اور پھر سہولیات کی توسیع ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بلٹ ٹرین کے 284 کلومیٹر ٹریک کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار 10-12 دن پہلے کا ہے، جب میں نے جائزہ لیا تھا۔ دوسرے ممالک میں بلٹ ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے میں 20 سال لگتے ہیں، لیکن آپ ہندوستان میں دیکھئے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلٹ ٹرین کے آغاز کے بعد ملک میں سب سے مضبوط سنگل اکنامک زون بن جائے گا۔ یہ ٹرین ممبئی سے احمد آباد جائے گی اور ممبئی، تھانے، واپی، سورت، وڈودرا، آنند اور احمد آباد شہروں کے لوگ اس روٹ پر سفر کر سکیں گے۔ ان سبھی شہروں کی معیشت ایک سنگل زون سے جڑجائے گی ۔