Headlines

ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ سمیت 5 ریاستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہوگا، 12 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ سمیت 5 ریاستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہوگا، 12 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

مرکزی الیکشن کمیشن آج دوپہر 12 بجے آکاشوانی بھون میں پریس کانفرنس کرے گا۔ الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے ان پانچوں انتخابی ریاستوں کا دورہ کر رہا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی الیکشن کمیشن آج دوپہر 12 بجے آکاشوانی بھون میں پریس کانفرنس کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران کمیشن مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان سمیت 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

معلوم ہو کہ میزورم کی 40 رکنی اسمبلی کی مدت دسمبر میں ختم ہو رہی ہے، جب کہ 90 رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی اور تین دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش (230 ارکان)، راجستھان (200 ارکان) اور تلنگانہ (119 ارکان) کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ جنوری میں.. ان تمام ریاستوں میں ایک ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔