Headlines

’کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، اسے کوئی بھی…‘ یہ کیا بول گئے فاروق عبداللہ، ای وی ایم پر کہی بڑی بات

national-conference-leader-farooq-abdullah-told-jammu-kashmir-is-was-and-will-remain-be-a-part-of-india

’کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، اسے کوئی بھی…‘ یہ کیا بول گئے فاروق عبداللہ، ای وی ایم پر کہی بڑی بات

نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے اتوار کو یہاں ایک تقریب میں کہا کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، ہندوستان کا حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

نگلورو : نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے اتوار کو یہاں ایک تقریب میں کہا کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، ہندوستان کا حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ‘آئین اور قومی اتحاد کانفرنس-2024’ میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے سری نگر سے لوک سبھا کے رکن فاروق عبداللہ نے اگلے عام انتخابات کے پیش نظر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کی طرف سے آپ کے لئے نیک تمنائیں لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، ہندوستان کا حصہ رہا ہے اور ہندوستان کا حصہ رہے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے اس کے تنوع کو برقرار رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مذہب ہمیں تقسیم نہیں کرتا، مذہب ہمیں جوڑتا ہے۔ ایسا کوئی مذہب ایسا نہیں ہے جو خراب ہے، بلکہ ہم لوگ اس کی غلط پیروی کرتے ہیں۔ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے جس کا یہ ملک ایک ساتھ سامنا کرتا ہے، اور ان برائیوں سے لڑنا ہے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔