Headlines

ہریانہ میں آئی این ایل ڈی کے صدر نفے سنگھ راٹھی کا قتل، گھات لگا کر بیٹھے حملہ آوروں نے ماری گولی

ہریانہ انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے صدر اور سابق ایم ایل اے نفے سنگھ راٹھی کو اتوار کی شام جھجر ضلع کے بہادر گڑھ میں ان کی SUV پر گھات لگا کر حملہ کرکے نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

بہادر گڑھ : ہریانہ انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے صدر اور سابق ایم ایل اے نفے سنگھ راٹھی کو اتوار کی شام جھجر ضلع کے بہادر گڑھ میں ان کی SUV پر گھات لگا کر حملہ کرکے نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دو دیگر افراد کی بھی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ راٹھی اور ان کے ساتھی گاڑی کے اندر تھے جب ایک کار میں آئے حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی برہما شکتی سنجیونی اسپتال میں علاج کے لئے لے جایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے پر سابق ایم ایل اے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ آئی این ایل ڈی کے میڈیا سیل کے سربراہ راکیش سہاگ نے اس واقعہ میں نفے سنگھ راٹھی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

جھجر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ارپت جین نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی تھی۔ سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ملزمین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا…

نفے سنگھ راٹھی بہادر گڑھ سے آئی این ایل ڈی کے ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ دل دہلا دینے والے حملے کے بعد ریاستی پولیس الرٹ پر ہے۔ متعدد ٹیموں کو جائے حادثہ پر فوری روانہ کر دیا گیا ہے اور حملے کے ارد گرد کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔ تفتیشی اہلکار حملہ آور کے آنے کے راستے اور اس کے بعد فرار ہونے کے راستے کا پتہ لگانے کے لئے آس پاس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔