Headlines

اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے کی نوئیڈا میں پٹرول پمپ پر مارپیٹ، کیس درج

amanatullah-khan-son-anas-assault-with-on-noida-petrol-pump-worker-policeamanatullah-khan-son-anas-assault-with-on-noida-petrol-pump-worker-police

نوئیڈا میں مہامایا پل کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ایندھن لینے والوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔ تبھی ایم ایل اے کے بیٹے نے اپنی گرے رنگ کی بریزا کار لائن توڑتے ہوئے پمپ پر لگائی اور پٹرول ڈالنے کیلئے کہا۔

نوئیڈا : دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور دھمکی دینے جیسے 18 مقدمات درج ہیں۔ اب نوئیڈا میں ان کے بیٹے کے مارپیٹ کرنے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں ان کے بیٹے نے اپنی طاقت کا اثر دکھاتے ہوئے فلنگ اسٹیشن کی لائن توڑ دی۔

یہ پورا واقعہ نوئیڈا سیکٹر 95 میں واقع پٹرول پمپ پر منگل کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ دراصل ایم ایل اے کا بیٹا اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گاڑی میں پٹرول پمپ پہنچا تھا۔ وہیں ایم ایل اے کے بیٹے کا پمپ کے ملازم سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ اس کے بعد پاس کھڑے لوگوں نے اسے سمجھایا اور کسی طرح ٹھنڈا کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا میں مہامایا پل کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ایندھن لینے والوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔ تبھی ایم ایل اے کے بیٹے نے اپنی گرے رنگ کی بریزا کار لائن توڑتے ہوئے پمپ پر لگائی اور پٹرول ڈالنے کیلئے کہا۔ اس پر ملازم نے ایندھن دینے سے منع کردیا ، جس کی وجہ سے ممبر اسمبلی کا بیٹا آگ ببولہ ہوگیا اور پھر مار پیٹ ہونے لگی ۔