Headlines

یئرانڈیاایکسپریس کے 300سے زائد ملازمین چھٹی پر،86 پروازیں منسوخ، غلام نبی آزاد نہیں جاسکیں کشمیر

یئرانڈیاایکسپریس کے 300سے زائد ملازمین چھٹی پر،86 پروازیں منسوخ، غلام نبی آزاد نہیں جاسکیں کشمیر

ایئر انڈیا ایکسپریس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کی وجہ سے عملے کے کئی ارکان کی بیماری کی آخری لمحات کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کمپنی عملے کے ارکان کی اتنی بڑی تعداد کے ساتھ ان کے بیمار ہونے کی اطلاع دینے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے مصروف عمل ہے اور ٹیم اس مسئلے کو جلد ہی حل کر یگی ۔

ایئر انڈیا ایکسپریس مسلسل تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ جہاں کچھ دن پہلے ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر لائن کے عملے کے ارکان نے ایئر لائن میں بدانتظامی کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اگر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ایئر انڈیا ایکسپریس نے عملے کی کمی کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی 86 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جانکاری کے مطابق، ایئر لائن کے عملے کے ارکان بڑے پیمانے پر بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ایسے میں یہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں ڈی پی اے پی کے سربراہ غلام نبی آزاد کی فلائٹ بھی منسوخ ہونے کی وجہ سے دہلی سے کشمیر نہیں جاسکے۔

یاد رہے کہ ٹاٹا گروپ یونٹ ایئر انڈیا ایکسپریس AIX کنیکٹ (سابقہ ​​AirAsia India) کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے عمل میں ہے۔ اس کو لے کر اس ایئر لائن کے عملے میں کچھ عرصے سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ اور اب خبر آئی ہے کہ عملے کے بہت سے ارکان بیمار ہو گئے۔