Headlines

بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیر اعلی بنے، دیا کماری۔ پریم چند بیروا نے ڈپٹی سی ایم کا حلف لیا

بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیر اعلی بنے، دیا کماری۔ پریم چند بیروا نے ڈپٹی سی ایم کا حلف لیا

بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیر اعلی بنے، دیا کماری۔ پریم چند بیروا نے ڈپٹی سی ایم کا حلف لیا

ے پور کے البرٹ ہال میں منعقدہ پروگرام میں گورنر کلراج مشر نے بھجن لال شرما کو وزیر اعلی کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ بھجن لال کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلی دیا کماری اورپریم چند بیروا نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔

ے پور: بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیراعلی بن گئے ہیں ۔ جے پور کے البرٹ ہال میں منعقدہ پروگرام میں گورنر کلراج مشر نے بھجن لال شرما کو وزیر اعلی کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ خاص بات یہ ہے کہ بھجن لال کا آج یوم پیدائش بھی ہے ۔ بھجن لال کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلی دیا کماری اور پریم چند بیروا نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی ۔ بھجن لال شرما نے حلف لینے سے پہلے اپنے والدین کا آشیرواد لیا ۔ اس سے پہلے انہوں نے مندر میں جاکر پوجا ارچنا بھی کی ۔