Headlines

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی پاکستان کے اس گیند باز نے مچایا تہلکہ، توڑ دی آسٹریلیا کی کمر، انجام دیا یہ بڑا کارنامہ

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی پاکستان کے اس گیند باز نے مچایا تہلکہ، توڑ دی آسٹریلیا کی کمر، انجام دیا یہ بڑا کارنامہ

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی پاکستان کے اس گیند باز نے مچایا تہلکہ، توڑ دی آسٹریلیا کی کمر، انجام دیا یہ بڑا کارنامہ

 پاکستان کی جانب سے نوجوان تیز گیند باز عامر جمال نے اپنی خاص چھاپ چھوڑتے ہوئے 20.2 اوورز میں 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اپنا نام ان خاص گیند بازوں کی کیٹیگری میں درج کر لیا ، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

 پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 487 رنز پر سمٹ گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہیں مچیل مارش نے بھی 90 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان تیز گیند باز عامر جمال نے اپنی خاص چھاپ چھوڑتے ہوئے 20.2 اوورز میں 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اپنا نام ان خاص گیند بازوں کی کیٹیگری میں درج کر لیا ، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

جمعہ کو پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 141 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئی ۔ پہلے دن کے ناٹ آوٹ رہنے والے بلے باز مچیل مارش اور ایلکس کیری نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ۔ کیری (34) آج آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز رہے اور ان کو عامر نے بولڈ کیا۔