Headlines

مختارانصاری کے آبائی گھر پہنچےاکھلیش یادو، یوپی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

مختارانصاری کے آبائی گھر پہنچےاکھلیش یادو، یوپی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

مختارانصاری کے آبائی گھر پہنچےاکھلیش یادو، یوپی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

کھلیش یادو نے مختار انصاری کی حراست میں موت کو لے کر حکومت پر سوال اٹھائے۔ اکھلیش نے کہا کہ مختار انصاری کی موت کو لے کر جو کچھ ہوا وہ سوال اٹھاتا ہے۔ حکومت کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت امتیازی رویہ اپنا رہی ہے

غازی پور: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج ،محمد آباد میں مختار انصاری کے آبائی گھر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اکھلیش یادو کے بارے میں یہ بھی امکان تھا کہ وہ مختار انصاری کی قبر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں لیکن، وہ کالی باغ کے قبرستان نہیں گئے جہاں مختار انصاری مدفون ہیں۔

بعد میں اکھلیش یادو نے مختار انصاری کی حراست میں موت کو لے کر حکومت پر سوال اٹھائے۔ اکھلیش نے کہا کہ مختار انصاری کی موت کو لے کر جو کچھ ہوا وہ سوال اٹھاتا ہے۔ حکومت کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت امتیازی رویہ اپنا رہی ہے۔ یوپی حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں دوسری ریاستوں کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ میں ہے۔