Headlines

ٹوائلٹ نہیں دے پائے، ای وی ایم پر شک کرتے ہیں … اسمرتی ایرانی نے کیسے کیا راہل گاندھی پر زبانی حملہ؟

-smriti-irani-attack-rahul-sonia-gandi-says-could-not-give-toilet-in-raebareli-amethi-questioning-evm-without-reason

ٹوائلٹ نہیں دے پائے، ای وی ایم پر شک کرتے ہیں … اسمرتی ایرانی نے کیسے کیا راہل گاندھی پر زبانی حملہ؟

ای وی ایم پر شک کرنے کے معاملے پر زبانی حملہ کرتے ہوئے ایرانی نے کہا کہ اتنے برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس پارٹی اپنے گڑھ رائے بریلی اور امیٹھی کے لوگوں کو بیت الخلاء تک فراہم نہیں کر سکی اور یہ لوگ ہم پر شک کرتے ہیں۔

نئی دہلی : خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کو نیوز 18 کے پروگرام رائزنگ بھارت 2024 کے دوران کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو جم کر نشانہ سادھا۔ ای وی ایم پر شک کرنے کے معاملے پر زبانی حملہ کرتے ہوئے ایرانی نے کہا کہ اتنے برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس پارٹی اپنے گڑھ رائے بریلی اور امیٹھی کے لوگوں کو بیت الخلاء تک فراہم نہیں کر سکی اور یہ لوگ ہم پر شک کرتے ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بار بار کہا کہ آئیے اور ای وی ایم کی جانچ کیجئے۔ کیا آپ ایک بار بھی گئے ہیں؟ آپ ہر چیز پر الزام لگا رہے ہیں۔ ووٹروں نے مودی کو پچھلے 10 سالوں میں ہر وعدہ پورا کرتے دیکھا ہے۔ جہاں 50 سال ان کا دبدبہ رہا، وہاں بھی وہ بیت الخلاء فراہم نہیں کر سکے۔ آپ نے یہاں تین لاکھ لوگوں کو صاف پانی سے محرومدیکھا۔ مودی جی نے آنے کے بعد اسے یقینی بنایا۔ ان کے دوست اکھلیش کی حکومت بھی تھی، تب بھی گاندھی خاندان 50 سال تک اپنے گڑھ میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکا۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ مودی حکومت نے رائے بریلی ، امیٹھی میں پہلی سٹی سکین مشین لگوائی، وہ وہاں ایک بلڈ بینک قائم نہیں کر سکے۔ جب تک لوگ گڑگڑاتے نہیں تب تک وہ کچھ نہیں کرتے ۔ یہ ایک ایسا خاندان ہے جو چاہتا ہے کہ غریبوں کو ان کی بنیادی چیزوں سے دور رکھا، جہاں یہ کرسکتے تھے، وہاں بھی انہوں نے کچھ نہیں کیا۔