Headlines

ملک کےپہلے زیرآب میٹروٹرین کاافتتاح، وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کےساتھ کیاسفر

ملک کےپہلے زیرآب میٹروٹرین کاافتتاح، وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کےساتھ کیاسفر

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی پہلی زیر آب ٹرین کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کے بعد انہوں نے کچھ بچوں کے ساتھ اس ٹرین میں سفر بھی کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ (6 مارچ، 2024) کو کولکاتا، مغربی بنگال میں 15,400 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے ملک کی پہلی زیر آب ٹرین کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کے بعد انہوں نے کچھ بچوں کے ساتھ اس ٹرین میں سفر بھی کیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے پی ایم نریندر مودی کے زیر آب میٹرو ریل سفر سے متعلق 36 سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس میں وہ بچوں کو ٹرین میں قریب بیٹھنے کو کہتے نظر آئے۔ اس دوران پی ایم مودی نے خوشی اور مسرت کے ساتھ بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔