Headlines

فیس بک اورانسٹاگرام کی خدمات50منٹ تک بندرہنے کےبعددوبارہ بحال

فیس بک اورانسٹاگرام کی خدمات50منٹ تک بندرہنے کےبعددوبارہ بحال

فیس بک اورانسٹاگرام کی خدمات50منٹ تک بندرہنے کےبعددوبارہ بحال

فیس بک اور انسٹاگرام منگل کی رات 5 مارچ 2024 کو اچانک ڈاؤن ہو گئے تھے۔ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہو گئے۔ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین تقریباً 50 منٹ تک پریشان رہے۔

فیس بک اورانسٹاگرام کی خدمات50منٹ تک بندرہنے کےبعددوبارہ بحال

نئی دہلی:سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کروڑوں صارفین نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس سے پہلے ، فیس بک اور انسٹاگرام منگل کی رات 5 مارچ 2024 کو اچانک ڈاؤن ہو گئے تھے۔ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہو گئے۔ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین تقریباً 50 منٹ تک پریشان رہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی خدمات پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم Downdetector کے مطابق گوگل اور میٹا کی مختلف ایپس میں نیٹ ورک کی خدمات میں خلل پڑنے کا مسئلہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

روبوز ڈاٹ ان ٹیک کے سی ای او ملند راج نے پی ٹی آئی کو بتایا، ‘میں نے خود کئی بار کوشش کی لیکن میں اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس میں لاگ ان نہیں کر سکا۔ مجھے شبہ ہے کہ یہ ایک عالمی سائبر حملہ ہے۔