Headlines

پاکستانی کپتان کا بڑا بیان، ٹیم اعلان ہوئی نہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کا کیا دعوی

پاکستان کو 10 مئی سے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 22 مئی سے 30 مئی تک 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ محمد حارث کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر جانے والی پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر کپتان بابر اعظم نے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد حارث کو زیادہ مواقع نہیں ملے ہیں۔ حارث کی جگہ ٹاپ آرڈر میں بنتی ہے، جہاں میرے علاوہ محمد رضوان، صائم، فخر زمان بھی ہیں۔ اس وجہ سے انہیں کم مواقع ملے۔ حارث کو جب پی ایس ایل میں مواقع ملے تب بھی وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔

پاکستانی کپتان کا بڑا بیان، ٹیم اعلان ہوئی نہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کا کیا دعوی

 بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے جا رہا ہے۔ ہم 2021 اور 2022 میں فنش لائن کو پار نہیں کر سکے۔ لیکن پورا یقین ہے کہ اس بار ہم ملک کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع دیں گے ۔

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون ہوں گے، ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے ، لیکن بابر اعظم جیت کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان دنوں پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو اس سیریز کے بارے میں بات کرنی تھی لیکن انہوں نے اس سے آگے بڑھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دعوی بھی کرنے شروع کردیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے جا رہا ہے۔ ہم 2021 اور 2022 میں فنش لائن کو پار نہیں کر سکے۔ لیکن پورا یقین ہے کہ اس بار ہم ملک کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع دیں گے، 2022 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ سال 2021 میں اس کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا

پاکستان کو 10 مئی سے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 22 مئی سے 30 مئی تک 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

محمد حارث کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر جانے والی پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر کپتان بابر اعظم نے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد حارث کو زیادہ مواقع نہیں ملے ہیں۔ حارث کی جگہ ٹاپ آرڈر میں بنتی ہے، جہاں میرے علاوہ محمد رضوان، صائم، فخر زمان بھی ہیں۔ اس وجہ سے انہیں کم مواقع ملے۔ حارث کو جب پی ایس ایل میں مواقع ملے تب بھی وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔