Headlines

وزیراعلی کیجریوال کے بعد آتشی مارلینا کے گھر پہنچی کرائم برانچ، ایم ایل ایز کی خریدوفروخت میں تھمائے گی نوٹس

وزیراعلی کیجریوال کے بعد آتشی مارلینا کے گھر پہنچی کرائم برانچ، ایم ایل ایز کی خریدوفروخت میں تھمائے گی نوٹس

دراصل آتشی مارلینا اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے حال ہی میں بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کچھ ایم ایل ایز کی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

ئی دہلی : دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے اتوار کی صبح دہلی حکومت کی وزیر آتشی مارلینا کے گھر پر دستک دی۔ دراصل آتشی مارلینا اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے حال ہی میں بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کچھ ایم ایل ایز کی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی اور اس کے تحت کرائم برانچ کے اے سی پی خود نوٹس دینے کے لئے اتوار کی صبح آتشی مارلینا کے گھر پہنچے۔ حالانکہ آتشی اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھیں۔ ایسے میں جب آتشی نہیں ملیں تو کرائم برانچ کی ٹیم گھر کے باہر کچھ فاصلے پر ان کا انتظار کر رہی ہے۔

س سے پہلے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو بھی وزیراعلی کیجریوال اور آتشی مارلینا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچی تھی۔ حالانکہ اس وقت بھی انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس اے اے پی کے دونوں لیڈروں کو نوٹس نہیں سونپ سکی۔

بتادیں کہ وزیراعلی کیجریوال نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے دہلی میں ان کی حکومت کو گرانے کے لئے اے اے پی کے سات ایم ایل ایز کو 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد دہلی کی AAP حکومت کی وزیر آتشی نے بھی پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی نے دہلی میں ‘آپریشن لوٹس 2.0’ شروع کر دیا ہے۔ آتشی نے کہا کہ ‘انہوں نے اے اے پی کے ایم ایل ایز کو پیسے کی پیشکش کرکے اپنے حق میں کرنے کی اسی طرح کی کوشش پچھلے سال بھی کی تھی، لیکن وہ ناکام رہے ۔ ‘