Headlines

انکم ٹیکس دہندگان کو لے کر کیا اعلان ہوا؟ جانئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کیا کہا

انکم ٹیکس دہندگان کو لے کر کیا اعلان ہوا؟ جانئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کیا کہا

انکم ٹیکس دہندگان کو لے کر کیا اعلان ہوا؟ جانئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کیا کہا

پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 2024-25 میں جی ڈی پی کا 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امپورٹ ڈیوٹی سمیت بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کے لئے یکساں ٹیکس شرح برقرار رکھنے کی تجویز پیش کرتی ہوں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ آج یعنی یکم فروری کو پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ملک کا عبوری بجٹ پیش کیا۔ اس عبوری بجٹ سے ٹیکس دہندگان کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 2024-25 میں جی ڈی پی کا 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امپورٹ ڈیوٹی سمیت بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کے لئے یکساں ٹیکس شرح برقرار رکھنے کی تجویز پیش کرتی ہوں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام میں 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت میں ہے۔ ہماری حکومت کی توجہ شفاف طرز حکمرانی پر ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اگلے 5 سالوں میں دیہی علاقوں میں مزید دو کروڑ گھر بنائے جائیں گے۔