Headlines

ہمارے ہی لیڈر کیوں…بہار میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کے قتل پر چھلکا اسد الدین اویسی کا درد، کہا: دعا کرتا ہوں کہ

بہار کے گوپال گنج میں بے خوف مجرموں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کا گولی مار کر قتل کردیا۔ اب اس پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کے قتل کو لے کر ایکس پر لکھا : ہمارے ہی لیڈر کیوں نشانے پر؟

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج میں بے خوف مجرموں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری عبدالسلام عرف اسلم مکھیا کا گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ نگر تھانہ علاقہ کے ترکہا پل کے قریب پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اس واردات کو انجام دیا۔ وہیں گوپال گنج پولس کی SIT نے اس قتل معاملے میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ اب اس پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کے قتل کو لے کر ایکس پر لکھا : ہمارے ہی لیڈر کیوں نشانے پر؟

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اسلم مکھیا کے قتل کی معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا : گوپال گنج ضمنی انتخاب میں اے آئی ایم آئی ایم کے سابق امیدوار اور ریاستی سکریٹری عبدالسلام اسلم مکھیا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پچھلے سال دسمبر میں ہمارے سیوان کے ضلع صدر عارف جمال کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔