Headlines

جموں و کشمیر میں اس پارٹی سے کانگریس نے کرلیا لوک سبھا انتخابات کیلئے اتحاد، جانئے کس سیٹ سے کون لڑے گا؟

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر اور لداخ خطہ میں ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو گیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے باضابطہ طور پر پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر اور لداخ خطہ میں ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو گیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے باضابطہ طور پر پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران عمر عبداللہ اور کانگریس کی جانب سے سلمان خورشید اور پون کھیرا موجود تھے۔ انڈیا الائنس کے تحت دونوں پارٹیاں ایک ساتھ آئیں گی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گی۔

آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا لوک سبھا الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ 2019 میں عام انتخابات کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے۔ یہ ایک اچھی خبر ہے۔

وہیں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آفیشیل طور پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں و کشمیر اور لداخ میں مل کر لڑیں گے۔ نیشنل کانفرنس 3 سیٹوں پر اور کانگریس 3 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران ادھم پور، جموں اور لداخ کی سیٹیں کانگریس کو دی ہیں۔ وہیں نیشنل کانفرنس کو اننت ناگ، سری نگر اور بارہمولہ کی سیٹیں ملی ہیں۔ ان انتخابات کے دوران کانگریس سے الگ ہوکر اپنی علاحدہ پارٹی بنانے والے غلام نبی آزاد بھی میدان میں ہیں۔