Headlines

کیا رام مندر کی پران پرتشٹھا کے بعد جائیں گے ایودھیا؟ نیائے یاتر پر نکلے راہل گاندھی نے دیا یہ جواب

رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ‘آر ایس ایس اور بی جے پی نے 22 جنوری کی تقریب کو مکمل طور پر نریندر مودی کی سیاسی تقریب بنا دیا ہے۔ یہ آر ایس ایس - بی جے پی کا پروگرام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی وجہ سے کانگریس صدر نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں نہیں جائیں گے۔

کیا رام مندر کی پران پرتشٹھا کے بعد جائیں گے ایودھیا؟ نیائے یاتر پر نکلے راہل گاندھی نے دیا یہ جواب

رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ‘آر ایس ایس اور بی جے پی نے 22 جنوری کی تقریب کو مکمل طور پر نریندر مودی کی سیاسی تقریب بنا دیا ہے۔ یہ آر ایس ایس – بی جے پی کا پروگرام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی وجہ سے کانگریس صدر نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں نہیں جائیں گے۔

س کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مذاہب اور سبھی روایات کو لے کر کھلے ہیں۔ یہاں تک کہ ہندو مذہب کے سب سے بڑے سنتوں (شنکراچاریوں) نے بھی 22 جنوری کی تقریبات کے بارے میں اپنی رائے عام کی ہے کہ وہ 22 جنوری کی تقریبات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں کہ ایک سیاسی پروگرام ہے، اس لئے ہمارے لئے ایسے سیاسی پروگرام میں جانا مشکل ہے، جو ہندوستان کے وزیر اعظم کے ارد گرد بنایا گیا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس اور گاندھی خاندان کو بی جے پی ‘ہندو مخالف’ قرار دیتی ہے، تو راہل گاندھی نے کہا کہ ‘…جو شخص حقیقت میں مذہب پر یقین کرتا ہے، وہ اس سے ذاتی تعلق رکھتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں مذہب کا استعمال کرتا ہے۔ جو لوگ مذہب کو دکھاوے کے لئے مانتے ہیں، وہ اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔