Headlines

اب ڈیپ فیک کے ملزم بچ نہیں سکیں گے، مرکزی سرکار نے کیا بڑا فیصلہ، 22 جنوری کے بعد آئے گا یہ قانون!

کومت آنے والے 7-8 دنوں میں اس بارے میں آئی ٹی ایکٹ کے نئے قوانین جاری کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق ڈیپ فیک کے ملزمان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے نئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اب ڈیپ فیک کے ملزم بچ نہیں سکیں گے، مرکزی سرکار نے کیا بڑا فیصلہ، 22 جنوری کے بعد آئے گا یہ قانون!

ئی دہلی : ڈیپ فیک معاملے میں مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت آنے والے 7-8 دنوں میں اس بارے میں آئی ٹی ایکٹ کے نئے قوانین جاری کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق ڈیپ فیک کے ملزمان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے نئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے منگل کو کہا کہ حکومت اگلے سات سے آٹھ دنوں میں نظر ثانی شدہ آئی ٹی قوانین جاری کرنے جا رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ سرکار کے ذریعہ ڈیپ فیک پر جاری ایڈوائزری پر الگ الگ پلیٹ فارمز سے ملے جلے ردعمل کو دیکھنے کے بعد آیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے وزیر مملکت کے حوالے سے کہا کہ ہم اگلے سات سے آٹھ دنوں میں نئے ترمیم شدہ آئی ٹی قوانین جاری کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سبھی ثالثوں کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا بات چیت کے دو دور منعقد کئے ہیں۔ ہم نے ان کی توجہ موجودہ قوانین کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ہم نے ان کی توجہ قواعد پر عمل نہیں کرنے کے نتائج کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ہم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم عمل آوری سے مطمئن نہیں ہیں، تو ہم نئے ترمیم شدہ قوانین کو نوٹیفائی کریں گے جو خاص طور پر غلط معلومات اور ڈیپ فیک کے سلسلہ میں ہیں۔

گزشتہ ماہ حکومت نے سبھی پلیٹ فارمز کو آئی ٹی قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت دی تھی اور کمپنیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ صارفین کو ممنوع مواد کے بارے میں واضح اور درست الفاظ میں معلومات فراہم کریں۔ رشمیکا مندانا سمیت اسٹارز کو نشانہ بنانے والے کئی ‘ڈیپ فیک’ ویڈیوز کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ سختی سے بات چیت کی ، کیونکہ لوگوں میں غم و غصہ پھیل رہا تھا اورچھیڑ چھاڑ کے ساتھ