Headlines

سپریم کورٹ سے مسلم فریق کو جھٹکا، شاہی عید گاہ کے سروے پر روک لگانے سے انکار

سپریم کورٹ سے مسلم فریق کو جھٹکا، شاہی عید گاہ کے سروے پر روک لگانے سے انکار

سپریم کورٹ سے مسلم فریق کو جھٹکا، شاہی عید گاہ کے سروے پر روک لگانے سے انکار

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے، جس میں کیمپس کے سروے اور کمشنر کی تقرری کو منظوری دی گئی تھی۔

ئی دہلی: متھرا شری کرشنا جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ معاملے میں مسلم فریق کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے، جس میں کیمپس کے سروے اور کمشنر کی تقرری کو منظوری دی گئی تھی۔ عیدگاہ کمیٹی نے کورٹ کمشنر کی تقرری کے معاملے میں ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے کسی بھی طرح کی مداخلت سے انکار کر دیا۔

عدالت عظمی نے عیدگاہ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی مسلم فریقوں کی عرضی میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں ابھی کوئی حکم جاری نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر کسی بھی طرح روک لگانے سے انکار کردیا۔ مسلم فریق نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازع کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو متنازع جگہ کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اس کے لئے تین کمشنر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔