Headlines

امیدوار کوئی ہو، وزیراعظم مودی کے نام پر دیں گے ووٹ؟ سروے میں ملا اس کا چونکانے والا جواب

امیدوار کوئی ہو، وزیراعظم مودی کے نام پر دیں گے ووٹ؟ سروے میں ملا اس کا چونکانے والا جواب

نیوز 18 نیٹ ورک کے میگا اوپینین پول کے مطابق 85 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بی جے پی کو ووٹ دیں گے، خواہ ان کے حلقے میں امیدوار کوئی بھی ہو۔

ئی دہلی : آج ملک کے زیادہ تر ووٹر وزیراعظم مودی کے نام پر ہی ووٹ دیتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بی جے پی امیدوار کون ہے؟ آج جاری کئے گئے نیوز 18 نیٹ ورک کے میگا اوپینین پول کے مطابق 85 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بی جے پی کو ووٹ دیں گے، خواہ ان کے حلقے میں امیدوار کوئی بھی ہو۔ جب لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بی جے پی کو ووٹ دیں گے، خواہ آپ کی سیٹ پر امیدوار کوئی بھی ہو؟ تو اس کا جواب یوں سامنے آیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی دنیا بھر کے لیڈروں کی اپروول ریٹنگ میں مسلسل ٹاپ پر رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک کے عوام کی ایک بڑی تعداد ان کے کاموں کو سراہتی رہتی ہے۔ اس بارے میں نیوز 18 کے میگا اوپینین پول میں ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ وزیراعظم مودی اور مرکزی حکومت کی کارکردگی سے کتنے مطمئن ہیں؟ تو اس کا جواب یوں سامنے آیا۔