Headlines

آئی پی ایل سے پہلے کے کے آڑ کو لگا بڑا جھٹکا، طوفانی سلامی بلے باز نے واپس لیا نام، متبادل کا اعلان

انڈین پریمیئر لیگ 2024 (آئی پی ایل 2024) جلد شروع ہونے والی ہے۔ ٹورنامنٹ سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو بڑا جھٹکا لگا ، جب طوفانی اوپنر جیسن رائے نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔

ئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2024 (آئی پی ایل 2024) جلد شروع ہونے والی ہے۔ ٹورنامنٹ سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو بڑا جھٹکا لگا ، جب طوفانی اوپنر جیسن رائے نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ کے کے آر نے اب رائے کے متبادل کا بھی اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ KKR نے انہیں ان کی بنیادی قیمت (1.5 کروڑ) میں شامل کیا۔

آئی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے جیسن رائے کی جگہ فل سالٹ کو شامل کیا ہےجیسن رائے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اگلے آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوگئے ہیں ۔ بتادیں کہ فل سالٹ کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے تھی۔ لیکن کسی فرنچائز نے اس میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ آخر میں یہ بغیر فروخت کے رہ گئے تھے۔ بتا دیں کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔ وہ 2023 کے آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کا حصہ تھے۔ خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں دہلی نے ریلیز کر دیا تھا۔

فل سالٹ نے اب تک آئی پی ایل میں 9 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 27 کی اوسط سے 218 رنز بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 87 رہا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس سال آئی پی ایل میں کے کے آر کے لیے کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔