Headlines

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم، اب کس ٹیم سے ہوگا پاکستان کا اگلا میچ؟ اسکواڈ کا ہوا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم، اب کس ٹیم سے ہوگا پاکستان کا اگلا میچ؟ اسکواڈ کا ہوا اعلان

پاکستان کو اپنی اگلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلنی ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر اپنی لاج بچالی ۔ 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی۔ یہ میچ میزبان پاکستان کے لیے کرو یا مرو کا تھا۔ کیونکہ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے کا موقع پہلے ہی گنوا چکی تھی۔ ایسے میں ان کے پاس آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع تھا اور پاکستان نے اسے برابری پر ختم کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان کی اگلی سیریز کس ٹیم کے ساتھ ہے؟

پاکستان کو اپنی اگلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلنی ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کلونٹرف کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 12 مئی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سبھی میچز ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم 22 مئی سے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں مصروف ہو جائے گی۔

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور آئرلینڈ 1 میچ میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ اس میں پاکستان نے جیت حاصل کی تھی ۔ پاکستانی ٹیم اچھی فارم میں ہے۔ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہے گی ۔ کپتان بابر اعظم بھی زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نصف سنچری کی اننگز کھیلی تھی۔

Shaheen Afridi: شاہین آفریدی نے توڑی خاموشی، مچا ہنگامہ

Shaheen Afridi: شاہین آفریدی نے توڑی خاموشی، مچا ہنگامہاور پڑھیں…

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔