Headlines

لک میں نکسل ازم کا 100 فیصد خاتمہ کب ہوگا؟ نیوز18 کے انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر۔ ان 7 ریاستوں سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ چھتیس گڑھ کے صرف 4 اضلاع میں بچا ہے ۔ اب وہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بن چکی ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی جی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیڑھ دو سال کے اندر ملکمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر۔ ان 7 ریاستوں سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ چھتیس گڑھ کے صرف 4 اضلاع میں بچا ہے ۔ اب وہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بن چکی ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی جی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیڑھ دو سال کے اندر ملک

لک میں نکسل ازم کا 100 فیصد خاتمہ کب ہوگا؟ نیوز18 کے انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر۔ ان 7 ریاستوں سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ چھتیس گڑھ کے صرف 4 اضلاع میں بچا ہے ۔ اب وہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بن چکی ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی جی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیڑھ دو سال کے اندر ملک کو نکسل ازم سے نجات مل جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک ‘نیٹ ورک 18’ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دیے گئے اس انٹرویو میں امت شاہ نے کئی مسائل پر بات کی۔ آئیے اس انٹرویو کے کچھ اقتباسات پڑھتے ہیں …

راہل جوشی: امت جی، پہلے ایشوز سے شروعات کرتے ہیں۔ وہ کون سے ایشوز ہیں جن پر بھارتیہ جنتا پارٹی آج تیسری بار عوام کے درمیان جا رہی ہے؟ مختصراً بتائیں کہ آپ کن کارناموں کو عوام کے درمیان پیش کر رہے ہیں؟

امت شاہ: دیکھئے، سب سے پہلے اس ملک میں دہشت گردی اور نکسل ازم دو ایسے پریشانیاں تھیں جو کئی دہائیوں سے ملک کی ترقی کے لیے رکاوٹ بن رہی تھیں۔ نریندر مودی جی نے 10 سال کے اندر دہشت گردی سے تقریباً 100 فیصد نجات پائی ہے اور نکسل ازم کے لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ اسے 95 فیصد تک ختم کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’’آج بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر۔ ان 7 ریاستوں سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ چھتیس گڑھ کے صرف 4 اضلاع میں بچا ہے ۔ اب وہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بن چکی ہے اور گزشتہ 3 ماہ کے اندر تقریباً 100 نکسلائیٹس مارے جا چکے ہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی جی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیڑھ دو سال کے اندر ملک کو نکسل ازم سے نجات مل جائے گی۔