Headlines

بیوی بچوں کے علاہ اور کن تین لوگوں سے جیل میں ملیں گے کیجریوال، تہاڑ انتظامیہ کو دئے 6 نام

کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ایک عدالت نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد یہاں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت سے کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پوچھ گچھ کے دوران بالکل تعاون نہیں کیا۔ اس کے بعد جج نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

بیوی بچوں کے علاہ اور کن تین لوگوں سے جیل میں ملیں گے کیجریوال، تہاڑ انتظامیہ کو دئے 6 نام

دہلی کی ایک عدالت کے ذریعہ 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پیر کو تہاڑ جیل لایا گیا، جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ کو ان لوگوں کے ناموں کی فہرست دی ہے جن سے وہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت کے ذریعہ 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پیر کو تہاڑ جیل لایا گیا، جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ کو ان لوگوں کے ناموں کی فہرست دی ہے جن سے وہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کیجریوال نے 6 لوگوں کے نام درج کرائے ہیں جس میں خاندان کے افراد کے علاوہ کیجریوال نے اپنے 3 خاص دوستوں کے نام بھی بتائے ہیں۔

کیجریوال نے جن لوگوں کے نام لکھے ہیں ان میں بیوی سنیتا، بیٹا پلکت، بیٹی ہرشیتا، دوست سندیپ پاٹھک، دوست وبھاو اور ایک اور دوست شامل ہیں۔ ضابطے کے مطابق کل 10 لوگوں کے نام دیئے جاسکتے ہیں لیکن فی الحال کیجریوال نے صرف 6 لوگوں کے نام لکھوائے ہیں۔

کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ایک عدالت نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد یہاں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے عدالت سے کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پوچھ گچھ کے دوران بالکل تعاون نہیں کیا۔ اس کے بعد جج نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔