Headlines

ہوجائیے تیار! اپریل میں ہی پورے ملک کو جھلسائے گی گرمی، آئی ایم ڈی کا الرٹ کردے گا پریشان

وہیں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی کہا کہ اس سال اپریل کے آخر سے ملک میں موسم کی خراب صورتحال پیدا ہونے کی پیشین گوئی ہے اور اتفاق کی بات ہے کہ اس دوران لوک سبھا کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ضروری ہے۔ وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں آنے والے اگلے ڈھائی ماہ خراب موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران عام انتخابات بھی ہیں، جس میں تقریباً ایک ارب لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔

ہوجائیے تیار! اپریل میں ہی پورے ملک کو جھلسائے گی گرمی، آئی ایم ڈی کا الرٹ کردے گا پریشان

 ملک کے مختلف حصوں میں اپریل تا جون کے دوران چار سے آٹھ دن کی نارمل گرمی کے مقابلے میں 10 سے 20 دن تک لو چلنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں اپریل تا جون کے دوران چار سے آٹھ دن کی نارمل گرمی کے مقابلے میں 10 سے 20 دن تک لو چلنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے اپنے نئے اپ ڈیٹ میں کہا کہ لو کا سب سے زیادہ اثر گجرات، وسطی مہاراشٹر، شمالی کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا کے شمالی حصوں میں بھی گرمی اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اپریل میں ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ وسطی اور جنوبی ہندوستان میں اس کا زیادہ امکان ہے۔ دوسری طرف اپریل میں مغربی ہمالیہ کے علاقے اور شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔