Headlines

یوپی اور ہریانہ میں جاری رہے گا گھنے کہرے کا قہر تو ان ریاستوں میں ہوگی بارش، آئی ایم ڈی نے کیا الرٹ

 کہرے کے ساتھ کپکپا دینے والی سردی نے پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں شدید سردی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔ راجستھان کے مختلف علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

نئی دہلی: آج یعنی یکم جنوری 2024 کو ہم نئے سال میں داخل ہو گئے ہیں۔ تاہم ملک کی کئی ریاستوں میں گھنے کہرے کے ساتھ ساتھ سرد لہر اور سردی بھی بدستور جاری ہے۔ شمال مغربی اور اس سے متصل وسطی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے چند دنوں تک گھنا سے بہت گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے، جو پھر آہستہ آہستہ مشرقی ہندوستان کی طرف بڑھ جائے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ اہم علاقوں میں سردی سے لے کر شدید سردی کا سامنا ہے۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 6-9 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے ۔ دریں اثنا دہلی اور جنوبی راجستھان جیسے علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 10-12 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔