Headlines

آخر کہاں گیا دہلی شراب گھوٹالہ کا پورا پیسہ … انکشاف کریں گے اروند کیجریوال، اہلیہ سنیتا کا سنسنی خیز دعوی

آخر کہاں گیا دہلی شراب گھوٹالہ کا پورا پیسہ … انکشاف کریں گے اروند کیجریوال، اہلیہ سنیتا کا سنسنی خیز دعوی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو اروند کیجریوال عدالت میں انکشاف کریں گے کہ آخر شراب گھوٹالہ کیا ہے اور اس سے جڑے پیسے کہاں ہیں۔

آخر کہاں گیا دہلی شراب گھوٹالہ کا پورا پیسہ ... انکشاف کریں گے اروند کیجریوال، اہلیہ سنیتا کا سنسنی خیز دعوی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو اروند کیجریوال عدالت میں انکشاف کریں گے کہ آخر شراب گھوٹالہ کیا ہے اور اس سے جڑے پیسے کہاں ہیں۔ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی نے پچھلے دو سالوں میں اس مبینہ شراب گھوٹالہ کو لے کر 250 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں، لیکن اس سے جڑا ایک بھی پیسہ برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے منیش سسودیا، سنجے سنگھ، ستیندر جین کے ساتھ ساتھ ہمارے یہاں بھی چھاپہ مارا، لیکن پیسہ نہیں ملا۔

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ کل یعنی 26 مارچ کو میں اروند کیجریوال سے ملنے گئی تھی، ان کا شوگر لیول ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ دو دن پہلے انہوں نے دہلی کی پانی کی وزیر آتشی کو خط لکھ کر لوگوں کے پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کہا تھا۔ بتائیے انہوں نے کیا غلط کیا؟ اس معاملے پر مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ کیا یہ لوگ دہلی کے لوگوں کو برباد کرنا چاہتے ہیں؟ اروند جی اس سے بہت تکلیف میں ہیں۔

سنیتا کیجریوال نے مزید بتایا کہ اروند کیجریوال نے مجھے ایک اور بات بتائی کہ ای ڈی نے پچھلے دو سالوں میں 250 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں اور وہ اس شراب گھوٹالہ کی رقم تلاش کر رہے ہیں۔ سبھی پر چھاپہ مارا گیا لیکن ایک پیسہ بھی نہ ملا۔ یہاں بھی چھاپہ مارا گیا اور 73000 روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اروند کیجریوال 28 مارچ کو عدالت میں بتائیں گے کہ اس شراب گھوٹالہ کا پیسہ کہاں ہے اور اس کا انکشاف کریں گے اور اس کا ثبوت بھی دیں گے۔