Headlines

سلمان خان کے گھر کے باہر چلی گولی… بائیک پر سوار ہوکر آئے تھے حملہ آور، گھر پر ہی تھے’بھائی جان‘

سلمان خان کے گھر کے باہر چلی گولی… بائیک پر سوار ہوکر آئے تھے حملہ آور، گھر پر ہی تھے’بھائی جان‘

 بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر گولی چلنے کی خبر ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آئے تھے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ واقعہ صبح 4.55 بجے پیش آیا۔

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر گولی چلنے کی خبر ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آئے تھے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ واقعہ صبح 4.55 بجے پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت سلمان خان گھر پر ہی تھے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی سلمان خان کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2 سے 3 راؤنڈ فائرنگ ہوئی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ اور اے ٹی ایس کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ باندرہ میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تین راؤنڈ فائرنگ کی گئی ہے۔ بدمعاشوں نے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فی الحال اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔