Headlines

شمیر وادی میں کیوں بڑھائی گئی ایک اسمبلی سیٹ … کیا ہے مقصد؟ امت شاہ نے پارلیمنٹ کو بتایا

بدھ کو لوک سبھا میں جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2023 پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ وادی کشمیر سے اسمبلی کی ایک نشست بڑھائی جا رہی ہے۔

شمیر وادی میں کیوں بڑھائی گئی ایک اسمبلی سیٹ … کیا ہے مقصد؟ امت شاہ نے پارلیمنٹ کو بتایا

ئی دہلی : بدھ کو لوک سبھا میں جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2023 پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ وادی کشمیر سے اسمبلی کی ایک نشست بڑھائی جا رہی ہے۔ ذہن میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ آخر کشمیر میں یہ ایک نشست کیوں بڑھائی جا رہی ہے؟ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک نشست پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے بے گھر لوگوں کے لئے مختص کی جائے گی۔

وک سبھا میں اس کو “نیا کشمیر” بل قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ یہ ان لوگوں کو انصاف فراہم کرے گا، جو پچھلے 70 سالوں سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر لوگوں کو ریزرویشن دینے سے انہیں قانون ساز اسمبلی میں آواز ملے گی۔ جب انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی دو غلطیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کو نقصان ہوا ہے تو اپوزیشن مشتعل ہو گئی اور کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔