Headlines

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی، بتائی متعدد وجوہات

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی، بتائی متعدد وجوہات

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی، بتائی متعدد وجوہات

ویلفیئر پارٹی اف انڈیا کے صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی ہے اور اعلی سطحی کمیٹی کو ایک ڈرافٹ بھیج کر کئی دلیلیں دی ہیں ۔

نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی اف انڈیا کے صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ون نیشن ون الیکشن کی مخالفت کی ہے اور اعلی سطحی کمیٹی کو ایک ڈرافٹ بھیج کر کئی دلیلیں دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے پالیسی مداخلت اور شراکتی جمہوریت کے بطور ’’ ایک ملک ایک الیکشن  (One Nation One Election) کے تعلق سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو اپنی سفارشات بھیجی ہیں، جس میں اس نے اس تصور کی سختی سے مخالفت کی گئی۔ پارٹی  کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول  الیاس نے انتخابات کی موجودہ شکل کو بدل کر  ’ون نیشن ون الیکشن‘  کی تجویز  پر کہا  ”ہم ہرگز بھی ناقص جمہوریت کے علاج کے نام پر  بیماری کو ناسور نہیں  بننے دیں گے۔’’ انہوں مخالفت کی متعدد  وجوہات پر روشنی  ڈالی ہے ۔

‘ایک ملک ایک انتخاب’’ ایک چیلنج ہے، کیونکہ نفاذ کے لیے موجودہ قانونی و انتظامی ڈھانچے میں  غیر معمولی تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی تاکہ پارلیمنٹ، ریاستی قانون ساز اسمبلیوں، میونسپلٹیوں اور پنچایتوں کے بیک وقت انتخابات کرائے جا سکیں۔ اس کے لیے ملک کے آئین، عوامی نمائندگی ایکٹ 1950،  عوامی نمائندگی ایکٹ 1951، مزید ان کے تحت بنائے گئے قوانین کی 50 فیصد ریاستی اسمبلیوں سے توثیق کی ضرورت ہوگی-