Headlines

آج،کشمیر کےنوجوانوں کےہاتھوں میں پتھرنہیں لیپ ٹاپ ہیں: جموں میں میگاریلی سےامت شاہ کاخطاب

امت شاہ نے کہا، ‘فاروق عبداللہ کہتے تھے کہ نریندر مودی، اگر 10 بار وزیر اعظم بنتے ہیں توبھی آرٹیکل 370 کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔ لیکن نریندر مودی نے دوسری میعاد میں ہی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا گیا ہے۔ امت شاہ نے محبوبہ مفتی کو گھیرتے ہوئے کہا، ‘محبوبہ کہتی تھیں کہ 370 کو ہٹایا جائے گا تو ترنگے کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کسی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کی ہمت نہیں ہے۔ ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے ہی سنائی دے سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ NC-PDP کہتی تھی کہ گوجر اور بکروال کے ریزرویشن میں کٹوتی کی جائے گی، لیکن ان کے ریزرویشن میں تبدیلی کیے بغیر پہاڑی برادری کو ریزرویشن دے دیا گیا ہے۔

منگل کو جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پتھراؤ اور فائرنگ اب ماضی بن چکی ہے۔ اب ریاست میں دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ پی ایم مودی کے 10 سالوں میں سب سے زیادہ فائدہ جموں و کشمیر کو ہوا ہے۔ ایک وقت تھا جب ایسی ر یلیوں کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ پتھراؤ ہوتاتھا، فائرنگ ہوتی تھی، بم دھماکے ہوتے تھے، پاکستان سے ہڑتال کا اعلان ہو تا تھااور پورے جموں و کشمیر پر 370 کا سایہ چھا گیا۔ آج 370 ختم ہو چکا ہے، دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور پتھر برسانے والے نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں۔