Headlines

حیدرآباد: بی آرایس رکن اسمبلی لسیہ نندیتاکی سڑک حادثہ میں موت،آؤٹررنگ روڈپرپیش آیاحادثہ

حادثے میں نندیتا کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور اسے مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ایم ایل اے 13 لسیہ نندیتا فروری کو نلگنڈہ ضلع کے نارکیٹ پلی کے قریب ایک اور سڑک حادثہ بال بال بچ گئی تھی۔

سکندرآباد: تلنگانہ میں بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی کار حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ جس کار میں سفر کر رہی تھی وہ سنگاریڈی ضلع کے پٹان چیرو کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (ORR) پر سڑک کے بیریکیڈ کے کنارے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں نندیتا کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور اسے مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ایم ایل اے 13 لسیہ نندیتا فروری کو نلگنڈہ ضلع کے نارکیٹ پلی کے قریب ایک اور سڑک حادثہ بال بال بچ گئی تھی۔ اس وقت، نندیتاسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے نلگنڈہ جارہی تھیں۔ اس سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جی کشور کی موت ہوگئی۔

ہ معلوم ہے کہ نندیتا پانچ بار ایم ایل اے رہے چکے جی سائی اناکی بیٹی ہیں جن کی موت کے بعد وہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں وہ سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ سے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘نندیتا کے والد مرحوم سائی انا کے ساتھ میرے قریبی تعلقات تھے۔ ان کا انتقال گزشتہ سال اسی مہینے میں ہوا تھا۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اسی مہینے میں نندیتا کی بھی اچانک موت ہو گئی۔ ان کے خاندان سےمیں گہری تعزیت کرتا ہوں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔