Headlines

’بی جے پی کو 370 کا سنگ میل پار کرنا ہی ہوگا…سب کا بھروسہ حاصل کریں‘: وزیراعظم مودی

’بی جے پی کو 370 کا سنگ میل پار کرنا ہی ہوگا...سب کا بھروسہ حاصل کریں‘: وزیراعظم مودی

’بی جے پی کو 370 کا سنگ میل پار کرنا ہی ہوگا…سب کا بھروسہ حاصل کریں‘: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے اگلے 100 دنوں تک نئے جوش، نئے ولولے اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طبقے، ہر معاشرے اور ہر فرقے کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر این ڈی اے کو 400 پار لے جانا ہے تو بی جے پی کو 370 کا سنگ میل عبور کرنا ہی ہوگا۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قومی کنونشن میں لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے اگلے 100 دنوں تک نئے جوش، نئے ولولے اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طبقے، ہر معاشرے اور ہر فرقے کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر این ڈی اے کو 400 پار لے جانا ہے تو بی جے پی کو 370 کا سنگ میل عبور کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے جین سنت آچاریہ ودیا ساگر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا انتقال اتوار کو ہو گیا۔ وزیراعظم مودی سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ نے کنونشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا ۔ اتوار کو بی جے پی کے قومی کنونشن کا دوسرا اور آخری دن ہے۔

بی جے پی کے قومی کنونشن میں رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘ہندوستان نے آج ہر میدان میں جو اونچائی حاصل کی ہے، اس نے ہر ملک کو ایک بڑے عزم کے ساتھ متحد کر دیا ہے۔ یہ عزم ترقی یافتہ ہندوستان کا ہے۔ اب ملک نہ چھوٹے خواب دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی چھوٹے عزم کرسکتا ہے۔ خواب بھی بڑے ہوں گے اور عزم بھی بڑے ہوں گے۔ یہ ہمارا خواب ہے اور ہمارا عزم بھی ہے کہ ہمیں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔

وزیراعظم مودی نے ایودھیا کے رام مندر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے 5 صدیوں کا انتظار ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنی خوشی کے لئے جینے والا شخص نہیں ہوں، میں بی جے پی سرکار کی تیسری مدت کار اقتدار کے مزے لینے کیلئے نہیں مانگ رہا، میں ملک کا عزم لے کر نکلا ہوا شخص ہوں‘‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ’’ہم تو چھترپتی شیواجی کو ماننے والے لوگ ہیں ۔ جب چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاج پوشی ہوئی تو انہوں نے یہ نہیں کیا کہ اقتدار مل گیا تو چلو اس کا لطف اٹھاو، انہوں نے اپنا مشن جاری رکھا ‘‘۔