Headlines

‘غریبوں سے لوٹا گیا پیسہ…’ وزیراعظم مودی نے بی جے پی امیدوار امریتا رائے سے کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں غریبوں سے ‘لوٹا گیا’ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے ضبط کی گئی رقم انہیں واپس ملے۔

ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں غریبوں سے ‘لوٹا گیا’ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے ضبط کی گئی رقم انہیں واپس ملے۔ بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ مودی نے یہ بات کرشن نگر لوک سبھا حلقہ میں ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا کے خلاف بی جے پی کی امیدوار اور سابق شاہی خاندان کی رکن امرتا رائے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں کہی۔

بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ ‘وزیر اعظم مودی نے ‘راجماتا’ امرتا رائے سے کہا کہ بدعنوانوں نے عام لوگوں کا پیسہ لوٹا ہے اور ای ڈی نے ان بدعنوان لوگوں سے جو بھی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا ہے، اسے غریب لوگوں کو واپس کیا جانا چاہئے۔ وہ اسے یقینی بنانے کے لئے قانونی آپشنز تلاش کر رہے ہیں ۔

ی جے پی لیڈروں نے کہا کہ مودی نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے اور دوسری طرف تمام بدعنوان ایک دوسرے کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مغربی بنگال کے عوام تبدیلی کیلئے ووٹ دیں گے۔

ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی مبینہ بدعنوانی بی جے پی کے اہم ایشوز میں سے ایک ہے۔ سابق وزیر پارتھا چٹرجی سمیت کچھ لیڈروں کی گرفتاری اور بھاری رقم اور دیگر اثاثوں کی بازیابی کو لے کر بی جے پی گزشتہ کچھ عرصے سے ترنمول کانگریس حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔