Headlines

بہار: حلف برداری کے بعد نتیش کمار کا بڑا بیان، کہا: ’جہاں تھے، وہیں آگئے‘، بتایا کون ہوں گے نائب وزرائے اعلی

اتوار کو بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے نتیش کمار کو بطور وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے نویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گورنر نے نتیش کمار سمیت 9 لوگوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

پٹنہ: جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار نے اتوار کو ریکارڈ نویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں گورنر راجندر آرلیکر نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ہم پہلے بھی بی جے پی کے ساتھ تھے۔ ہم جہاں تھے ، وہیں واپس آ گئے ہیں ۔ اب ادھر ادھر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بتادیں کہ وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے سے پہلے اتوار کو نتیش کمار نے گرینڈ الائنس سے اپنے تعلقات توڑ لیے اور راج بھون جا کر استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ پہلے جے ڈی یو ایم ایل اے اور پھر این ڈی اے لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کئے گئے تھے۔

گورنر نے نتیش کمار سمیت 9 لوگوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے علاوہ جن دو چہروں کو بی جے پی کوٹے سے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملا ہے ان میں سمراٹ چودھری اور وجے سنہا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وجے چودھری، شرون کمار، پریم کمار، سنتوش مانجھی، وجیندر یادو اور سمیت سنگھ نے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس حلف برداری کی تقریب میں این ڈی اے حلقوں کے تمام لیڈران موجود ہیں جن میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، پشوپتی پارس، جیتن رام مانجھی شامل ہیں۔