Headlines

متھرا تنازع میں مسلم فریق کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے ٹھکرائی مسجد کمیٹی کی عرضی

متھرا تنازع میں مسلم فریق کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے ٹھکرائی مسجد کمیٹی کی عرضی

متھرا تنازع میں مسلم فریق کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے ٹھکرائی مسجد کمیٹی کی عرضی

سپریم کورٹ نے متھرا شری کرشن جنم بھومی تنازعہ کیس میں مسجد کمیٹی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں ہائی کورٹ نے اس تنازعہ سے متعلق 15 مقدمات کو یکجا کرنے اور ان کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے متھرا شری کرشن جنم بھومی تنازعہ کیس میں مسجد کمیٹی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں ہائی کورٹ نے اس تنازعہ سے متعلق 15 مقدمات کو یکجا کرنے اور ان کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ سبھی معاملات ایک ہی نوعیت کے ہیں، جن میں ایک ہی قسم کے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ ہونا ہے۔ اس لیے عدالتی وقت بچانے کے لیے ان مقدمات کی سماعت ایک ساتھ کی جائے تو بہتر ہوگا۔ مسلم فریق نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن وہاں سے اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ سال الہ آباد ہائی کورٹ نے کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ سے متعلق سبھی 15 مقدمات سماعت کیلئے اپنے پاس مانگ لئے تھے ۔ وہیں الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی برقراری کو چیلنج کرنے کے سلسلے میں دائر درخواست پر اگلی سماعت 20 مارچ کو مقرر کی ہے۔