Headlines

سن رائزرس حیدرآباد کو جھٹکا، پہلے تین میچ نہیں کھیلے گا یہ غیر ملکی اسٹار، کرکٹ بورڈ نے کردیا ’کھیل‘

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کا پہلا میچ 23 مارچ کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور 31 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کا پہلا میچ 23 مارچ کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور 31 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرے گی۔

کولمبو: 22 مارچ سے شروع ہورہی انڈین پریمیئر لیگ سے عین قبل سن رائزرس حیدرآباد کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سری لنکن اسپنر، جنہیں حیدرآباد فرنچائز نے 1.50 کروڑ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، آئی پی ایل 2024 کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو گیا ہے ۔ سری لنکا کے وینندو ہسرنگا آئی پی ایل کی بجائے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کا پہلا میچ 23 مارچ کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور 31 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرے گی۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ ہسرنگا 5 اپریل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

سری لنکا کے وینندو ہسرنگا سری لنکا کے لیے چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے وائٹ بال گیمز (ODI اور T20) پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ لیکن اس ہسرنگا کو منگل کو سری لنکا کی 17 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے سلہٹ میں اور دوسرا ٹیسٹ 30 مارچ سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔