Headlines

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے درگاہ اجمیر شریف چادر بھیجی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے درگاہ اجمیر شریف چادر بھیجی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 812 ویں عرس کے مبارک موقع پر ان کی درگاہ پر مقدس چادر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی ضمن میں آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر عقیدت کی چادر روانہ کی ۔

دہلی : حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 812 ویں عرس کے مبارک موقع پر ان کی درگاہ پر مقدس چادر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی ضمن میں آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر عقیدت کی چادر روانہ کی ۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے چیئر مین ایف آئی اسماعیلی ، عرس کمیٹی کے رکن پرویز نور ، محمد اسلام الدین ، محمد مصطفی ، وقار خان بھوپالی ، انور مقصود ، فہیم الدین سیفی ، ودیگر افراد موجود تھے ۔

لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سب کو خواجہ جی کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا چاہئے اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہئے تاکہ ملک میں امن ، چین اور اتحاد مزید مضبوط ہو ۔

ایف آئی اسماعیلی نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر جانے والے زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ان کو دہلی کی کیجریوال حکومت کے ذریعہ ہر ممکن مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے براڑی گراﺅنڈ میں لگنے والے عر س ٹرانزٹ کیمپ میں کثیر تعداد میں زائرین آرہے ہیں جن کی خدمت کیلئے کیجریوال حکومت اور عرس کمیٹی کے اراکین اپنی اپنی ذمہ دار ی سنبھال رہے ہیں