Headlines

چھتیس گڑھ اور میزورم میں ووٹنگ جاری، سخت سیکیورٹی کے

چھتیس گڑھ اور میزورم میں ووٹنگ جاری، سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹ ڈال رہے ووٹر

چھتیس گڑھ اور میزورم میں ووٹنگ جاری، سخت سیکیورٹی کے

آج یعنی منگل کو دو ریاستوں میزورم اور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میزورم اسمبلی کی 40 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جس میں 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

چھتیس گڑھ اور میزورم میں ووٹنگ جاری، سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹ ڈال رہے ووٹر

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے سیمی فائنل مانے جا رہے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی آج سے شروعات ہوچکی ہے۔ آج یعنی منگل کو دو ریاستوں میزورم اور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میزورم اسمبلی کی 40 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جس میں 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

میزورم اور چھتیس گڑھ کی سیٹوں پر ووٹنگ کی تیاریاں کی گئی تھیں اور ووٹروں کو صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ میزورم میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 8.57 لاکھ سے زیادہ ووٹر 174 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی، ریاست کے 40,78,681 ووٹر نکسل سے متاثرہ بستر ڈویژن اور چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں سمیت چار دیگر اضلاع کی 20 سیٹوں پر 223 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔