Headlines
نئی دہلی/اتراکاشی : اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے سلکیارا میں زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے سبھی 41 مزدوروں کو باہر نکالے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ریسکیو آپریشن سے وابستہ سبھی لوگوں کے جذبے کو سلام کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے سرنگ میں پھنسے کارکنوں کے حوصلے اور صبر کی تعریف کی اور ان کی اچھی صحت کے لئے دعا کی۔ سبھی کارکنوں کو بحفاظت سرنگ سے باہر نکالے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا: "میں اس ریسکیو آپریشن سے وابستہ سبھی لوگوں کے جذبے کو بھی سلام کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عزم نے ہمارے مزدور بھائیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مشن میں شامل ہر فرد نے انسانیت اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔" انہوں نے کہا: " سرنگ میں جو بھی ساتھی پھنسے ہوئے تھے، ان سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ہمت اور صبر سب کو متاثر کر رہا ہے۔ میں آپ سب کی بھلائی اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔" وزیراعظم مودی نے کہا کہ اترکاشی میں ہمارے مزدور بھائیوں کے ریسکیو آپریشن کی کامیابی سبھی کو جذباتی کرنے والی ہے۔

سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے کے جذبے کو سلام، ریسکیو آپریشن کی کامیابی جذباتی کردینے والی: وزیراعظم مودی

سبھی کارکنوں کو بحفاظت سرنگ سے باہر نکالے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا: “میں اس ریسکیو آپریشن سے وابستہ سبھی لوگوں کے جذبے کو بھی سلام کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عزم نے ہمارے مزدور بھائیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مشن میں شامل ہر فرد نے انسانیت اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔”

Read More
بہار میں چھٹیوں کا کیلنڈر-2024 جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار حکومت کی طرف سے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیے جاتے ہی بی جے پی نے سخت حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ چھٹی والے کیلنڈر نے نتیش حکومت کے ارادوں کو واضح کر دیا ہے۔

بہار کے اردو اسکولوں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں اب جمعہ کو چھٹی، جنم اشٹمی، رام نومی جیسے تہواروں کی تعطیلات ختم

بہار کے اردو اسکولوں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں اب جمعہ کو چھٹی، جنم اشٹمی، رام نومی جیسے تہواروں کی تعطیلات ختم ہار میں چھٹیوں کا کیلنڈر-2024 جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار حکومت کی طرف سے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیے جاتے ہی بی جے پی نے سخت حملہ کیا ہے۔ بی جے پی…

Read More
ہندوستان کی اسرائیل اور حماس سے اپیل، کہا: عام شہریوں کی ہورہی موت، کشیدگی کریں کم

ہندوستان کی اسرائیل اور حماس سے اپیل، کہا: عام شہریوں کی ہورہی موت، کشیدگی کریں کم

ہندوستان کی اسرائیل اور حماس سے اپیل، کہا: عام شہریوں کی ہورہی موت، کشیدگی کریں کم ۔ نئی دہلی : اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری جنگ کے درمیان  ہندوستان نے جمعرات کو ایک بار پھر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔ نیز لڑائی میں شہری اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے…

Read More

جموں کشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹر: 3دہشت گردوں کو کیاگیا ہلاک ،تلاشی مہم جاری

جموں کشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹر: 3دہشت گردوں کو کیاگیا ہلاک ،تلاشی مہم جاری سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں انسداد دہشت گردی آپریشن جمعہ کو دوسرے دن بھی جاری رہا اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے علاقے میں گھیرا تنگ کیا اور تین دہشت…

Read More