Headlines

اسد الدین اویسی کا بہار میں سیاسی دھماکہ، اس لوک سبھا سیٹ سے اتار ہندو امیدوار، جانئے کس کی بڑھی فکر

گیا : لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بہار میں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار اتارنے شروع کر دئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یعنی اے آئی ایم آئی ایم نے گیا پارلیمانی حلقے کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پہلے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی پارٹی کہلانے والی اویسی کی پارٹی نے یہاں سے ایک ہندو کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ بتا دیں کہ AIMIM پارٹی نے گیا سے رنجن پاسوان کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی قائدین کی جانب سے امیدوار کے اعلان کے بعد رنجن پاسوان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی رنجن پاسوان کے حامیوں نے ہار پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا اور جیت کے نعرے بھی لگائے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے مگدھ انچارج مطلوب خان نے امیدوار کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کی اور امیدوار کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا۔

 اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یعنی اے آئی ایم آئی ایم نے گیا پارلیمانی حلقے کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پہلے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی پارٹی کہلانے والی اویسی کی پارٹی نے یہاں سے ایک ہندو کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

گیا : لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بہار میں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار اتارنے شروع کر دئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یعنی اے آئی ایم آئی ایم نے گیا پارلیمانی حلقے کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پہلے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی پارٹی کہلانے والی اویسی کی پارٹی نے یہاں سے ایک ہندو کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

بتا دیں کہ AIMIM پارٹی نے گیا سے رنجن پاسوان کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی قائدین کی جانب سے امیدوار کے اعلان کے بعد رنجن پاسوان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی رنجن پاسوان کے حامیوں نے ہار پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا اور جیت کے نعرے بھی لگائے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے مگدھ انچارج مطلوب خان نے امیدوار کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کی اور امیدوار کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا۔