Headlines

بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے کی بڑی کارروائی، بھتیجہ آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدہ سے ہٹایا

بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے کی بڑی کارروائی، بھتیجہ آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدہ سے ہٹایا

 مایاوتی نے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ بی ایس پی کے جانشین ہونے کی ذمہ داری بھی آکاش آنند سے چھین لی گئی۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

لکھنؤ : بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کی رات اپنے بھتیجے آکاش آنند کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ مایاوتی نے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ بی ایس پی کے جانشین ہونے کی ذمہ داری بھی آکاش آنند سے چھین لی گئی۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ معلوم ہے کہ بی ایس پی ایک پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی عزت نفس اور سماجی تبدیلی کی تحریک بھی ہے، جس کے لیے میں اور کانشی رام نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے۔ نئی نسل کو بھی اس میں تیزی لانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسی سلسلے میں پارٹی میں دیگر لوگوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی انہوں نے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر اور ان کا جانشین اعلان کیا، لیکن پارٹی اور تحریک کے وسیع تر مفاد میں مکمل پختگی آنے تک انہیں ابھی ان دونوں اہم ذمہ داریوں سے الگ کیا جارہا ہے  جبکہ ان کے والد آنند کمار پارٹی و تحریک میں اپنی ذمہ داری پہلے کی طرح ہی نبھاتے رہیں گے ۔ بی ایس پی کی قیادت پارٹی اور تحریک کے مفاد میں اور بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے کارواں کو آگے لے جانے میں ہر قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹنے والی ہے۔